بہارتازہ ترین خبریں

مولانا محمد زاہد حلیمی قاسمی کی کشن گنج دورہ پر ڈاکٹر فرزانہ بیگم سے ملاقات۔ ڈاکٹر فرزانہ بیگم اعلی صلاحیتوں کی مالکہ ہیں ۔فیصل عبداللہ

بھاگلپور (اسٹار نیوز ٹیلیویژن)
مولانا محمد زاہد حلیمی قاسمی ، بانی و مہتمم: مدرسہ دارالعلوم اسعدیہ کھیری باندھ بھاگلپور ،جنرل سکریٹری: نصرت ویلفیئر سوسائٹی بھاگلپور ،سینیٹ: ممبر تلکا مانجھی بھاگلپور یونیورسٹی بھاگلپورکا کشن گنج کے دورہ پر ڈاکٹر فرزانہ بیگم سے ملاقات کی ،مولانا حلیمی کی ملاقات سے ڈاکٹر فرزانہ بیگم بے حد خوش ہوئیں ،
ڈاکٹر فرزانہ بیگم اعلی صلاحیتوں کی مالکہ ہیں ،ایک باہمت خاتون ہے،جو کہ معاشرہ کے لئے جیتی جاگتی مثال ہے، فرزانہ بیگم خلقتاً ایک خاتون ہے لیکن ان کا جذبہ اور ان کے کارنامے مردوں سے بڑھا ہوا ہے، فرزانہ بیگم ایوارڈ یافتہ خاتون ہیں اور کئی شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا سکہ جما کر ایوارڈ حاصل کیا ہے، فرزانہ بیگم ایک ایڈووکیٹ کے عہدہ پر فائز ہیں ،لیکن ان کا عزم اور دور اندیشی کا یہ عالم ہے کہ وکالت کے ساتھ ساتھ قومی خدمت کیلئے طرح طرح کی اسکیمیں چلا رہی ہیں ، انہیں میں سے ایک Rapid Action for Human Advancement Traditional(راحت نامی) ایک این جی او چلارہی ہیں جس کے ذریعہ خدمت انسانی، بالخصوص غریب مسکین اور وہ لڑکے لڑکیاں جو استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے معاشرے میں اپنا وجود نہیں بنا سکتی ،ان کو سہارا دینے کام سر انجام دیتی ہیں ، اور ان کو پڑھا لکھا کر معاشرے کے لئے تیار کرتی ہیں ،اورقومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی معاونت کمپیوٹر سینٹر بھی چلاتی ہیں جس میں کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات مختلف قسم کے کورسز سے استفادہ کر کے روزگاری حاصل کررہے ہیں ، کمپوٹر ڈپلومہ ،اردو ڈپلومہ وغیرہ ،اور ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ اردو بہار کی دوسری سرکاری زبان ہے ،اسلئے فروغ اردو کیلئے اُردو کونسل ڈپلومہ کورس بھی کراتی ہے جو کہ گورمینٹ آف انڈیا سے منظور شدہ ہے اور اس کے علاوہ ان کی خدمات بہت ساری ہیں جن کو بیان کرنا اور لکھنا ناممکن تو نہیں لیکن مشکل ضرور ہے اسلئے جو غریب اور صاحب استطاعت نہیں نہیں ہیں وہ ڈاکٹر فرزانہ بیگم سے رابطہ کر کے اپنے بچوں اور بچیوں کو آگے پڑھانے اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرانے کا خواب پورا کرسکتے ہیں، اخیر میں یہی دعاء ہے کہ محترمہ وکیل صاحبہ کو اللہ تعالیٰ صحت و تندرستی عطا فرمائے اور قوم کے نونہالوں کی خوب سے خوب خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button