مضامین و مقالات

مواقع کا صحیح استعمال

 

شیخ رکن الدین ندوی نظامی

یقیناً ہم کمزور اور جذباتی ضرور ہیں۔
یقیناً ہم اعمال و اخلاق کے اعتبار سے بھی مضبوط نہیں ہیں۔۔
زمانے کے چلتے اسلامی نظم اجتماعیت کے بکھرنے کی وجہ سے ہم ضرور بکھرے اور منتشر ہیں۔۔
طاقت و قوت بھی نہیں ہے۔۔
دولت و اسباب بھی نہیں ہیں۔۔۔

مگر ان سب کمزوریوں کے باوجود رسول اکرم ص سے جذباتی حد تک لگاؤ، محبت اور فدائیت ہے۔۔
رسول اللہ ص کے پاؤں میں کانٹے تک کو گوارا نہیں کر سکتے چہ جائے کہ کوئی توہین و تذلیل کرے۔۔۔
ومکروا ومکر اللہ کے اصول کے تحت:
بکھرے، پچھڑے، منتشر، مقصد زندگی اور نصب العین سے دور مسلمانوں کی عظمت کو بحال کرنے اور کفر و شرک کے علمبرداروں کی طاقت و قوت اور حکومت کے غرور کو نیچا کرنے کا فیصلۂ خداوندی ہے۔۔
اس کو حکمت و تدبر، ہمت و دور اندیشی کے ساتھ اسلام کی قوت و غلبہ، اقامت دین اور قیامِ عدل و قسط کا ذریعہ بنایا جانا چاہئے۔۔

اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button