مضامین و مقالات

پالتو بلی کیڑے مکوڑوں اور اثرات بد سے گھر کے مکینوں کی حفاظت کرتی ہیں

 

محمد فاروق شاہ بندری المعروف نقاش نائطی/ابن بھٹکلی
۔ 9448000010

شیر کی خالہ مشہور گھریلو بلی جنگلی چیتے پر بھاری پڑی جنگل سے سٹے کسی گاؤں کے گھر میں، آرام سے بیٹھے گھر کے پالتو کتے پر, جنگل کا ایک چیتا حملہ آور ہوتا ہے۔ ہونا تو یہ تھا، کہ چیتا کتے کو اپنے قابو میں کئے، اسے جنگل واپس اپنے ٹھکانے پر لیجاتا اور آرام سے اسے کھاجاتا۔ لیکن اس کتے کے ساتھ پلی بڑھی، اسی چیتے کی خالہ مشہور گھریلو بلی کو یہ کیسے گوارا ہوتا؟ کہ جنگل سے چیتا اسکے گھر کے ساتھی کتے کو جبڑوں میں دبا جنگل لئے جا، کھاجاتا؟ ایک لمحہ بھی ضائع کئے بنا، چیتے کے سامنے حقیر سمجھی جانے والی گھریلو بلی نے چیتے پر حملہ کئے،اسکے کان یا کان کے اوپر کی چمڑی کو اپنے دانتوں سے،ایسے زور سے کانٹا کہ پریشان ہوا چیتا،اپنے شکار کتے کو وہیں چھوڑ بھاگ، اپنی جان بچا لینے میں ہی اپنی عافیت مانی۔
https://www.facebook.com/share/r/19th9MgzRB/

اسی لئے کہتے ہیں بچوں سے بھرے پرے گھر میں، ایک اچھی تندرست بلی کو ضرور پال لینا چاہئیے

بلی پالنے کے سلسلے میں رسول اللہ ﷺ کا کوئی فرمان تو نہیں ہے لیکن گھر میں بلی پالنا شرعاً جائز ہے، احادیث میں بلی کی طہارت، اس کے ساتھ حسنِ سلوک اور جانوروں کو تکلیف نہ دینے کی تعلیم ملتی ہے۔ حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ بلی ناپاک نہیں ہے، بلکہ وہ تم پر آنے جانے والے جانوروں میں سے ہے (یعنی گھروں میں طواف کرنے والی)۔
بلی پالنے کی صورت میں اس کے کھانے پینے کا انتظام کرنا اور اسے بھوکاپیاسا نہ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔کسی بھی جانور کو قید کرکے بھوکا مارنے یا تکلیف دینے سے سخت منع کیا گیا ہے۔

اسلام میں بلی کو ایک اہم اور محترم جانور سمجھا جاتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی اور احادیث میں بلیوں کے ساتھ محبت اور رحم دلی کے کئی واقعات ملتے ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ بلیوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا پسندیدہ عمل ہے۔
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جانوروں کے ساتھ رحم دلی اور نرمی برتنے کی تعلیم دی ہے، اور بلی کو بھی اس تعلیم کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔
صحابی حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا لقب ہی "ابو ہریرہ” (بلی کا باپ) تھا، کیونکہ وہ بلیوں سے بے حد محبت کرتے تھے اور اکثر اپنے ساتھ ایک بلی رکھتے تھے۔ یہ واقعہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ صحابہ کرام بھی بلیوں سے محبت کرتے تھے۔
اسلامی تعلیمات کے مطابق، بلی پاک جانور ہے۔ اس کی تھوک ناپاک نہیں سمجھی جاتی، اور اگر بلی کسی برتن میں سے پانی پی لے تو اس پانی کو پھینکنا ضروری نہیں ہوتا۔ اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بلی کو ناپاک نہیں سمجھا جاتا۔
بلیاں بظاہر ہمیں سوتی ہوئ نظر آتی ہیں مگر حقیقت میں وہ ” بین جہتی مخلوق ” ہیں یعنی کہ وہ مخلوق جن کا ذہن سونے کے دوران مادی دنیا،”فیزیکل ورلڈ” سے نکل کر روحانی دنیا "اسپریچیول ورلڈ” میں چلا جاتا ہے جہاں پر وہ باقاعدگی سے ان مقامات کا دورہ کرتا ہے جہاں تک ہمارا ذہن نہیں جاسکتا کیونکہ علم روح انسانی "میٹا فیزکس” کے مطابق دو طرح کی دنیا وجود رکھتی ہیں ، ایک ” مادی دنیا ” جسے ہم دیکھ سکتے ہیں اور ایک "روحانی دنیا” جسے کہ ہم دیکھ نہیں سکتے بلکہ صرف محسوس کرسکتے ہیں کیونکہ انسانی آنکھ صرف ایک محدود حد تک دیکھ سکتی جب کہ بلیاں ” تابکاری شعائیں "، "گاما ریز” سے لے کر ” نشریاتی شعائیں "، "بروڈکاڈسٹنگ ریز” تک دیکھ سکتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں اثرات ، روحیں ، شیاطین اور بہت کچھ نظر آجاتا ہے اور اسی لئے جس طرح سے کتے مادی دنیا میں ہماری نگرانی کرنے والے ہیں بلکل اسی طرح بلیاں روحانی دنیا میں ہماری محافظ ہیں اور اسی لئے قدیم مصری تہذیب میں بلیوں کو مقدس سمجھا جاتا تھا
بلیاں اسلام میں قابل احترام جانور ہیں اور انہیں بہترین پالتو جانور سمجھا جاتا ہے۔ ان کی صفائی ستھرائی کی تعریف کی گئی ہے، انہیں گھروں اور مساجد میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مسلم ثقافت میں بلیوں کی اہمیت ہے۔ اسلام میں بلیوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کرنے، ان کی قدر کرنے اور پیار کرنے کی تعلیم دی جاتی ہے۔ کچھ مسلمانوں کا خیال ہے کہ پالتو بلی رکھنے سے آپ کے گھر میں فرشتے آتے ہیں۔
پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم بذات خود ایک بلی سے محبت کرتے تھے۔ بہت سے مسلمانوں کا خیال ہے کہ معزّا (یا معزّا؛ عربی: معزة) ان کی پسندیدہ بلی تھی۔ البتہ حدیث میں اس خاص بلی کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

بلی کے متعلق حدیث ذکر کی گئی ہے، کہ بلی اگر کھانے میں سے کچھ کھا جائے یا پانى پى جائے تو وہ پلید اور نجس نہیں ہو جاتا (مشکوۃ شریف، جلد اول، حدیث ۴۵۳)
ایک عورت نے عائشہ رضى اللہ تعالى عنہا کو ہریسہ بھیجا تو وہ نماز پڑھ رہى تھیں، اس عورت نے ہریسہ وہیں رکھ دیا، تو بلى آئى اور آکر اس میں سے کھا گئى، عائشہ رضى اللہ تعالى عنہا نے نماز کے بعد اسى جگہ سے ہریسہ کھایا جہاں سے بلى نے کھایا تھا اور فرمایا:بلا شبہ رسول کریمﷺ کا فرمان ہے :یہ ( بلى ) پلید اور نجس نہیں، بلکہ یہ تو تم پر آنے جانے والیاں ہیں۔
حضرت عائشہ رضى اللہ تعالى عنہا بیان کرتى ہیں میں نے رسول کریم صلى اللہ علیہ وسلم کو بلى کے بچے ہوئے پانى سے وضؤ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
اسی طرح ایک اور روایت میں:کبشہ بنت کعب بن مالک جو ابو قتادہؓ کى بہو ہیں وہ بیان کرتى ہیں کہ ابو قتادہ رضى اللہ تعالى عنہ ہمارے گھر آئے تو میں نے ان کے وضؤ کے لیے پانى برتن میں ڈالا تو بلى آئى اور اس سے پینے لگى، تو انہوں نے اس کے لئے برتن ٹیڑھا کر دیا یہاں تک کہ اس نے پانى پى لیا،کبشہ بیان کرتى ہیں کہ انہوں نے مجھے دیکھا کہ میں ان کى طرف دیکھے جارہى ہوں تو وہ فرمانے لگے :کیا تم تعجب کر رہى ہو؟ تو میں نے جواب دیا:جى ہاں، تو وہ کہنے لگے :نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے :یہ نجس اور پلید نہیں، بلکہ یہ تو تم پر گھومنے پھرنے والیاں ہیں ۔۔۔(سنن ابوداؤد، جلد اول، حدیث ۷۴)۔۔۔
بلی گھر میں رکھنا فائدہ مند ہے، یہ گھر میں پیدا ہونے والے کیڑے مکوڑے،اور چوہے وغیرہ کھا جاتی ہے۔۔۔

گھر میں بلی پالنے کا ایک بڑا فائدہ ہے ۔۔۔وہ یہ کہ بلیوں کو انسانی لمس بے حد پسند ہے اور انسان بھی اس سے محضوظ ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بلی کے لمس میں اللہ نے ڈپریشن کے مرض کا علاج رکھا ہے۔ اس کے بالوں میں خاص قسم کے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں۔ انسانی جسم میں ڈپریشن کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں چنانچہ پالتو بلی کو اپنے ساتھ لپٹا کر بٹھایا اور سلایا جائے،تو یہ عمل نہ صرف بلی کو خوش کرے گا بلکہ ڈپریشن سے بھی نجات دلائے گا، ۔۔۔
دو بلیاں آپس میں کبھی بھی (میاؤں) کر کے بات نہیں کرتیں، جب بھی بلی میاؤں کرے جان لیں کہ وہ ہم آپ سے کچھ کہہ رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button