تازہ ترین خبریں

شیخ نفیسہ بیگم غلام جیلانی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری تفویض کی گئی ۔۔۔۔۔

امراؤتی (این ایس بیگ کی رپورٹ )

۱۴جون ۲.۲۵ کو بمقام ممبئی ،نورالاسلام اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج،شیواجی نگر گونڈوی ،ممبئی میں ایک شاندار ڈاکٹر یٹ کی اعزازی تقریب منعقد کی گئی۔ہارویسٹ مشن انٹر نیشنل یونیورسٹی کی جانب سے ہندوستان کے لیے خصوصی نمائندہ ،بین الاقوامی جامعات کے مختلف تعلیمی شعبوں سے منسلک معاون و ذمہ دار ضلع امراؤتی کی متحرک و فعال شخصیت پروفیسر ڈاکٹر عبدالعقیل ابن عبد الجبار صاحب کے دست مبارک، شیخ نفیسہ بیگم غلام جیلانی کو ڈاکٹر یٹ کی اعزازی ڈگری تفویض کی گئی۔
نفیسہ بیگم اندرا گاندھی اردو گرلزس ہائی اسکول و جونیئر کالج میں بحیثیت لیکچرار درس و تدریس کی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ مختلف سماجی تنظیموں اور اردو کی اعلیٰ ترین خدمات میں آپ پیش پیش رہتی ہیں۔اس اعزاز ی ڈگری کو قبول کرتے ہوئے نفیسہ بیگم نے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور عبدالعقیل صاحب و پروفیسر ڈاکٹر مسرت میڈم کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر مسرت فردوس صاحبہ( سابقہ اسوسی یٹ پروفیسر ،ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی ،اورنگ آباد) بحیثیت مہمان خصوصی کے طور پر اس پروقار تقریب میں تشریف لائیں ۔اپنی موجودگی اور اظہار خوشی سے آپ نے تقریب کو زینت بخشیں۔ حلقہ ادب سے علمی و ادبی ممتاز شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کیں۔ نفیسہ صاحبہ کو ڈاکٹر یٹ کی اعزازی ڈگری نوازے جانے پر مختلف ادبی اور تعلیمی تنظیموں ، پرنسپل فاروقی فریسہ آراء صاحبہ و اسٹاف کی دیگر معلمات نے بھی مبارکباد پیش کیں ۔ مستقبل کے لیے نیک خواہشات و قلبی دعاؤں کا اظہار کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button