تازہ ترین خبریںدہلی

ارریہ کے جھمٹا وارڈ نمبر 12 میں بھیانک آتشزدگی، 40 گھر جل کر راکھ

سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کی ٹیم نے کیا دورہ، متاثرین کو فوری راحت کی ضرورت

نئی دہلی (پریس ریلیز): بہار کے ضلع ارریہ کے جھمٹا وارڈ نمبر 12 میں اچانک آگ لگنے سے زبردست تباہی ہوئی ہے۔ آگ کے شعلے اتنے بھیانک تھے کہ دیکھتے ہی دیکھتے تقریباً 40 گھر مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی "سوسائٹی فار برائٹ فیوچر” (SBF) ارریہ کی رضاکار ٹیم، کنوینر توصیف احمد کی قیادت میں موقع پر پہنچی اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کر کے حالات کا جائزہ لیا۔

سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ 40 گھر مکمل طور پر جل چکے ہیں۔ خاص طور پر دو ایسے خاندان بھی سامنے آئے ہیں جن کی بیٹیوں کی شادی قریب تھی اور جنہوں نے قرض لے کر جو سامان جمع کیا تھا، وہ سب کچھ اس حادثے میں جل کر خاک ہو گیا۔

ایس بی ایف کی ٹیم نے بتایا کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر خوراک، ترپال اور کپڑوں کی سخت ضرورت ہے۔ ادارے کی جانب سے ابتدائی راحت رسانی کے مرحلے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ متاثرہ افراد کو جلد از جلد امداد فراہم کی جا سکے۔

مقامی انتظامیہ سے بھی توقع کی جا رہی ہے کہ وہ متاثرین کی مدد کے لیے مؤثر اقدامات کرے اور ان کی بازآبادکاری کے لیے فوری راحت فراہم کرے۔

جاری کردہ:

میڈیا ڈپارٹمنٹ، وژن 2026 ، نئی دہلی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button