تازہ ترین خبریںدہلی

پریس کلب آف انڈیا کا پہلا سہ روزہ کتاب  میلہ  آج سے

صحافت سے متعلق عصری موضوعات پر سمپوزیم اور گول میز مباحثے بھی منعقد کیے جائیں گے
نئی دہلی: (پریس ریلیز ) پریس کلب آف انڈیا پہلی بار 28 فروری سے دو مارچ تک اپنے احاطے میں ادبی میلہ اور کتابی نمائش منعقد کر رہا ہے۔ یہ سہ روزہ تقریب ادب، صحافت اور کتابوں سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک شاندار موقع فراہم کرے گی۔پریس کلب کے صدر گوتم لہری نے تمام ممبران، ان کے اہل خانہ اور دوستوں کو اس ادبی و ثقافتی جشن میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
اس میلے کی خاص بات پریس کلب کے ممبران کی تصنیفات کی نمائش ہوگی۔ اس کے علاوہ، صحافت سے متعلق عصری موضوعات پر سمپوزیم اور گول میز مباحثے بھی منعقد کیے جائیں گے۔ اس موقع پر کئی نئی کتابوں کی رسمِ اجرا بھی عمل میں آئے گی۔
ادب کے ساتھ ساتھ، یہ میلہ  ذائقوں کا سفر بھی پیش کرے گا، جہاں شمال، جنوب، مشرق اور مغرب کے روایتی کھانوں کی جھلک پیش کی جائے گی۔ شرکاء کو ہندوستان کے متنوع پکوانوں کا مستند ذائقہ چکھنے کا موقع بھی ملے گا۔
پریس کلب آف انڈیا کے صدر نے علم دوست افراد سے اپیل کی ہے کہ  علمی و ثقافتی جشن میں ہمارے ساتھ شریک ہوں
جاری کردہ
اشرف علی بستوی
ممبر مینجنگ کمیٹی پریس کلب آف انڈیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button