
ضلع امراؤتی میں اعزازی ڈاکٹریٹ ایوارڈ کی شاندار تقریب کا انعقاد۔۔
امراوتی : نامہ نگار (ناظمہ بیگ) دی کالج آف اینیمیشن بائیو انجیرنگ ،ادارۂِ تحقیقی مرکز امراؤ تی میں اعلیٰ افسر میزبان پروفیسر ڈاکٹر عبدالعقیل ورلڈ انٹرنیشنل فاؤنڈر، صدرآر۔ایم ۔ایم۔ایس (ہندوستان) کے زیر انصرام شاندار اعزازی ڈاکٹریٹ ایوارڈ کی تقریب منقعد کی گئی۔ہندوستان کی مختلف ریاستوں ،علاقوں میں تعلیم، صحافت ،ادب،ثقافت اور علم کے شعبے میں تعلیمی ،سماجی اور فلاحی کار ہائے نمایاں انجام دہی کے ضمن میں قابل فخر اعزازات سے نوازا گیا ۔تقریب صدر چیئرمین محترم انیل بھٹکر صاحب رہائشی ڈپٹی کلکٹر امراؤتی۔مہمانان خصوصی ڈاکٹر محمد جیلانی صاحب ناندیڑ،محترم وجے راؤت (صدر ممبئ `آرٹ سوسائٹی ) ڈاکٹر آر بی کھوبراگڑے( ڈائیریکٹر آف اعلیٰ تعلیم امراؤتی) ڈاکٹر نریندر گل دیو کر(سیکرٹری ایل ۔ڈی ۔ایس امراؤ تی) نے اپنی آمد سے تقریب کو زینت بخشی۔ڈاکٹر عقیل صاحب کو وکالت کی ڈگری کے لیے انٹرنیشنل کنگڈم یونیورسٹی میگیٹ،فلورائیڈا،امریکہ کی جانب سےاعزاز دیا گیا ۔آپ نے اعزازات تفویض ہونے پر ہدیہ تہنیت و مبارکباد پیش کیں۔محمٌد شاہد خان لکھنؤ، مدیر اعلیٰ قومی صحافت،انٹر نیشنل یونیورسٹی زمبامبے ،محمد نوشاد عثمانی دہلی،اسٹار نیوز چینل دہلی ،اسامہ عاقل( بہار), افسانہ نگار محترمہ تبسّم ناٹکر( ممبئی ) کو اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔تعلیم کے میدان میں نمایاں کارکردگی کے عوض ڈاکٹر اشفاق عمر صاحب( مالیگاؤں) کو اعزازی ایوارڈ دیا گیا۔اسی طرح سر زمینِ دھولیہ مالیگاؤں سے محمد انصاری اور محمدایوبی صاحب کو بھی اعزازی ایوارڈ عطاکیا گیا ۔محمد وسیم محمد مشتاق(اکولہ)،معلٌم منوٌر حسین ابن چھوٹے خاں(احمد نگر)افسانہ نگار تبسّم ناٹکر( ممبئ )ادب و ثقافت میدان میں قابل قدر کارناموں پر اعزازی ایوارڈ دیا گیا ۔محمٌد عمر ناٹکر کو گریجویٹ کی ڈگری تفویض کی گئی ۔ڈاکٹر عقیل صاحب نے اپنے زرین خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا "ڈگریاں اور ایوارڈس اس وقت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں جب ہم انسانی بقاءاور فلاح و بہبود ی کے لیے کام کرتے ہیں یا ہم اپنی تعلیم سے سماج کے ان طبقات کو فائدہ بہم پہنچائیں جن کی رسائی اعلیٰ تعلیم کے حصول میں رکاوٹیں بنتی ہیں” ۔بلا غرض و غایت کام اور اخلاقیات پر زور دیا۔تقریب نہایت منظم طریقے سے منعقد کی گئی اختتام میں شرکاء وحاظرین کے لیے طعام کا انتظام کیا گیا ۔ تمام اعزازی نے ان خوبصورت لمحات میں فخر وانبساط کا اظہار کیا اوراپنی تحقیقی کاوشوں کے لیے تحسین و آفرین پر خوشی کا اظہار کیا ۔