بہارتازہ ترین خبریں

پی ایف آئی اور آر ایس ایس دونوں پر پابندی لگنی چاہئے: لالوپرساد

12ویں بار لالو پرساد قومی صدر منتخب

پٹنہ:اشرف استھانوی: ۔لالو پرساد کوآر جے ڈی کے سیشن 2022-2025 کے لیے 12ویں بارآج بلا مقابلہ قومی صدر منتخب کیا گیا۔ پارٹی کے اسسٹنٹ نیشنل چیف الیکٹورل آفیسر چترنجن گگن نے بتایا کہ آر جے ڈی کے قومی صدر کے عہدے کے لیے پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق سبکدوش ہونے والے قومی صدر لالو پرساد نے واحد امیدوار کو نامزد کیا تھا۔

انہوں نے نئی دہلی میں آر جے ڈی کے قومی دفتر میں نیشنل چیف الیکٹورل آفیسر ادے نارائن چودھری اور اسسٹنٹ نیشنل چیف الیکٹورل آفیسر کے سامنے پانچ سیٹوں میں پرچہ نامزدگی داخل کیا۔چترنجن گگن نے بتایا کہ جانچ کے بعد پانچوں سیٹوں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی مدت ختم ہونے کے بعد قومی چیف الیکٹورل آفیسر نے قومی صدر کے عہدے کے لیے واحد امیدوار لالو پرساد کو قومی صدر کے عہدے کے لیے بلا مقابلہ منتخب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

10 اکتوبر کو نئی دہلی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں ہونے والی نو تشکیل شدہ قومی کونسل کی میٹنگ میں لالو پرساد کو قومی صدر کے عہدے پر منتخب ہونے کا باضابطہ اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ انتخابی سرٹیفکیٹ بھی سونپا جائے گا۔ میسا بھارتی سمیت تمام آر جے ڈی لیڈران نامزدگی داخل کرنے میں موجود تھے۔قابل ذکر ہے کہ لالو یادو کی وجہ سے کارکن متحد ہیں۔ اگر پارٹی میں بغاوت نہیں اٹھتی ہے تو لالو یادو فوراً اسے درست کر دیتے ہیں۔ جہاں انہوں نے تیجسوی یادو کے ہاتھ میں کمان سونپی ہے اور اب وہ آر جے ڈی کے چہرے کے طور پر کھڑے ہیں۔ حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ اور دیگر وزارتیں سنبھالتے ہوئے لالو یادو تیجسوی کو تنظیم کی بڑی ذمہ داری سے دور رکھ کر حکومت پر توجہ مرکوز کرنا چاہیں گے۔ لالو یادو کی صحت بھی پہلے سے کافی بہتر ہے اور وہ سیاست میں پوری طرح سرگرم ہو گئے ہیں۔

لالو پرسادنے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو سماج میں نفرت اور بغض پھیلانے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں تنظیموں پر پابندی عائد کی جانی چاہیئےآج ایک ٹویٹ میں لالونے کہاکہ”آر ایس ایس سمیت پی ایف آئی جیسی تمام نفرت انگیز اور بددیانت تنظیموں پر پابندی لگائی جانی چاہئے۔ سب سے پہلے آر ایس ایس پر پابندی لگائیں، یہ اس سے بھی بدتر تنظیم ہے۔ آر ایس ایس پر پہلے بھی دو بار پابندی لگ چکی ہے۔

یاد رہے آر ایس ایس پر سب سے پہلے پابندی مرد آہن سردار پٹیل نے لگائی تھی۔وہیں بہار کے دیہی ترقی کے وزیر اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سینئر لیڈر شراون کمار نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے آر جے ڈی صدر سے پی ایف آئی اور آر ایس ایس کے ساتھ ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر پابندی لگانے کی بات کہہ دی۔مسٹر نتیش کمار نے بدھ کو یہاں جے ڈی (یو) کے ریاستی دفتر میں منعقد پروگرام ‘کارکنوں کے دربار میں معزز وزیر کے بعد صحافیوں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر نتیش کمار نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس دونوں پر پابندی لگنی چاہیے۔

پی ایف آئی پر پابندی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عدم مساوات، تناؤ اور نفرت پھیلانے والی تمام تنظیموں پر پابندی لگنی چاہیے۔وزیر نے جے ڈی یو میں ایک بادشاہ اور باقی سب کو نوکر بتانے والے بی جے پی لیڈر کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جب سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بی جے پی کو دودھ کی مکھی کی طرح باہر پھینکا ہے، تب سے اس کے لیڈر مشتعل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button