تازہ ترین خبریں

گاندھی جی کی تصویر

 

شیخ رکن الدین ندوی نظامی

بالعموم یوم جمہوریہ کے موقع پر ترنگا پرچم کشائی کرتے ہوئے لوگ گاندھی کی تصویر رکھتے ہیں، پھول مالا ڈال کر، اگر بتی سلگا کر ناریل پھوڑتے ہیں۔

کئی سالوں سے دیکھ رہاہوں لوگ ایسے ہی کررہے ہیں۔
حالانکہ دستور سازی امبیڈکر نے کی، کئی ایک مرحلوں پر دونوں میں سخت اختلاف بھی تھا، بسا اوقات گاندھی کو امبیڈکر کا اپنے سامنے بٹھنا ناپسند و ناگوار گزرتا تھا۔
بہرحال ہماری صورتحال یہ ہے کہ وطن پرستی، دیش سے محبت کا ثبوت دینے کےلئے ہم بھی گاندھی کی تصویر کے آگے ناریل پھوڑتے، پھول مالا ڈالنے اور اگر بتی سلگا کر غیرضروری اور غیر شرعی اور غیر دستوری کام فخر سے کر رہے ہیں
طرفہ تماشا یہ ہے کہ آج مرکزی حکومت مکمل طور پر گاندھی کے خلاف نہ صرف حقائق کو عوام کے سامنے لانے کی کوشش کر رہی ہے بلکہ گاندھی کو دیش دروہی اور انگریزوں کا ایجنٹ ثابت کر رہی ہے۔
ان حالات میں مسلمانوں کی گاندھی پرستی کے ذریعے وفاداری کا ثبوت کیا مناسب اور ممکن ہے؟
ایسی اوچھی اور نامعقول حرکتوں سے قرآن کی ان آیتوں کی تصدیق سمجھی جاسکتی ہے:

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنۡ تُطِیۡعُوا الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا یَرُدُّوۡکُمۡ عَلٰۤی اَعۡقَابِکُمۡ فَتَنۡقَلِبُوۡا خٰسِرِیۡنَ ﴿۱۴۹﴾
سورۃ آل عمران3، آیت 149
اے لوگو جو ایمان لائے ہو/ اگر تم ان لوگوں کے اشاروں پر چلو گے جنھوں نے کفر کی راہ اختیار کی ہے تو وہ تم کو الٹا پھیر لے جائیں گے اور تم نامراد ہو جاؤ گے۔

وَ لَنۡ تَرۡضٰی عَنۡکَ الۡیَہُوۡدُ وَ لَا النَّصٰرٰی حَتّٰی تَتَّبِعَ مِلَّتَہُمۡ ؕ قُلۡ اِنَّ ہُدَی اللّٰہِ ہُوَ الۡہُدٰی ؕ وَ لَئِنِ اتَّبَعۡتَ اَہۡوَآءَہُمۡ بَعۡدَ الَّذِیۡ جَآءَکَ مِنَ الۡعِلۡمِ ۙ مَا لَکَ مِنَ اللّٰہِ مِنۡ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیۡرٍ ﴿۱۲۰﴾ؔ
سورۃ البقرۃ 2، آیت120

یہودی اور عیسائی تم سے ہرگز راضی نہ ہو نگے، جب تک تم ان کے طریقے پر نہ چلنے لگو۔ صاف کہہ دو کہ راستہ بس وہی ہے جو اللہ نے بتایا ہے ۔ ورنہ اگر اس علم کے بعد جو تمہارے پاس آچکا ہے، تم نے ان کی خواہشات کی پیروی کی، تو اللہ کی پکڑ سے بچانے والا کوئی دوست اور مددگار تمہارے لیے نہیں ہے۔

اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو
26/1/2022

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button