بہارتازہ ترین خبریں

11 دسمبر کو سیتامڑھی ضلع کا 52واں یوم تاسیس منایا جائے گا

محمد صدر عالم نعمانی سیتامڑھی

11 دسمبر کو 52واں ضلعی یوم تاسیس پوری شان و شوکت کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں آج ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر ڈاکٹر پریتی کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں یوم تاسیس کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات بھی دی گئیں۔یوم تاسیس کے کامیاب انعقاد کے پیش نظر بنائی گئی مختلف کمیٹیوں کی جانب سے کئے جانے والے کام کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
آرگنائزنگ کم کلچرل پروگرام کمیٹی، پبلسٹی کمیٹی، ریسپشن کمیٹی، لاء اینڈ آرڈر کمیٹی، اسپورٹس کمیٹی، میڈیکل ارینجمنٹ کمیٹی اور دیگر کمیٹیوں کے سینئر اور نوڈل عہدیداروں نے تیاری کے سلسلے میں جانکاری دی۔ یوم تاسیس کے موقع پر ضلع ہیڈ کوارٹر کو نیلی لائٹس اور رنگ برنگی جھالر سے سجانے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔ گزشتہ سالوں کی طرح ضلع یوم تاسیس پورے جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ یوم تاسیس کا آغاز پربھات پھیری سے ہوگا۔ ترقیاتی نمائشی اسٹال، کھیلوں کے مقابلے، مشاعرہ منعقد کیا جائے گا اور ثقافتی پروگرام پیش کیے جائیں گے، ثقافتی پروگرام میں نامور فنکار شرکت کر کے اپنی پرفارمنس دیں گے۔ پروگرام میں مقامی فنکاروں کو ترجیح دی جائے گی۔اس کے علاوہ دیگر پرکشش پروگراموں کے انعقاد کی بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر نے تمام کمیٹیوں کی طرف سے کئے جا رہے کام کی نگرانی کے ساتھ ساتھ رہنمائی بھی کی۔میٹنگ میں ایڈیشنل کلکٹر ڈسٹرکٹ پبلک شکایات ازالہ، ایڈیشنل کلکٹر ریونیو، ایڈیشنل کلکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کم انچارج آفیسر سمانشاکھا اور دیگر نے شرکت کی۔ ڈی پی ایم جیویکا، ضلع پبلک ریلیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر، آفیسر انچارج اردو ٹریژری، ڈی پی ایجوکیشن، ڈی پی او آئی سی ڈی ایس اور دیگر افسران موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button