
بہار
امزینیٹیو گروپ نمائش میں بہار کے پانچ فن کاروں میں محمد سلیمان کے فنون کو بھی شامل کیا گیا
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) امزینیٹیو گروپ فن نمائش 2023 کا انعقاد بہار للیت کلا اکادمی پٹنہ کے آرٹ گیلری میں پانچ بھارتیہ ہمعصر مصوروں و صنم کارو کے زیر نگرانی کیا گیا جسکا افتتاح ڈائریکٹر بہار میوزیم پٹنہ انجنی کمار سنگھ مہمان اعزازی پدھیہ شری ڈاکٹر آر این سنگھ بین الاقوامی صدر وشو ہندو پریشد پدھیہ شری پروفیسر شیام شرما سابق پرنسپل کلا و شلپ کالج پٹنہ اشوک کمار سنہا معاون ڈائریکٹر بہار میوزیم پٹنہ نے مشترکہ طور سے شمع روشن کر کیا اس نمائش میں بہار کے پانچ فن کاروں میں یہاں مقامی دلسنگھ سرائے شہر کے باشندہ مشہور ومعروف مصور و سابق وارڈ پارشد محمد سلیمان کے فنون کو بھی شامل کیا گیا ہے جس میں انکی 17 فنون شامل ہیں انکے اس فنون کو اس نمائش میں خوب پسند کیا گیا ہے انہیں اسکے لئے آرٹ دوست انیل بہاری سنیل چودھری وریندر کمار سنگھ ابدھیش امن رجت گھوش ممتا کیشری سنگیتا اتسو جائسوال راکیش کمار مکیش کمار وغیرہ نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے