
سرائے میر ویلفیئر سوسائٹی و الفلاح فائونڈیشن کے زیراہتمام "خون عطیہ کیمپ" آج خون عطیہ کیمپ کو کامیاب بنائیں:ڈاکٹر ابوالکلام
آعظم گڑھ، 11 مارچ(نامہ نگار) سرائے میر ویلفیئر سوسائٹی اور خون عطیہ کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی تنظیم الفلاح فائونڈیشن کے اشتراک سے آج 12 مارچ 2023 کو ضلع آعظم گڑھ کے قصبہ سرائے میر میں ایک خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔اس موقع پر سرائے میر ویلفیئر سوسائٹی اور الفلاح فائونڈیشن کے رضاکاروں کے علاوہ علاقائی افراد خون عطیہ کریں گے۔ اس تعلق سے بات کرتے ہوئے سرائے میر ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر ابوالکلام نے کہا کہ یہ بلڈ ڈونیشن کیمپ ایک تاریخی کیمپ ہوگا۔ انہوں نے علاقائی عوام سے کیمپ میں خون عطیہ کی اپیل کی ہے۔ وہیں 499 مریضوں کو مفت خون دینے والی تنظیم کے بانی ذاکر حسین نے کہا کہ خون عطیہ انسانیت اور مریض کیلئے ایک نیک عمل ہے۔انہوں نے خون عطیہ کے میدان میں سب سے آگے آنے کی اپیل دہرائ۔فائونڈیشن کے نعمان سنجری نے 12 مارچ کو سرائے میر میں منعقدہ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں الفلاح فائونڈیشن کے عہدیداران و کارکنان بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔اس موقع پر سرائے میر ویلفیئر سوسائٹی کے ڈاکٹر فہد الفلاح فائونڈیشن کے معاذ سنجری، باسط سنجری، معراج خان،معاذ سنجری، سمیر شیخ (سیدھا سلطان پور) اعصام خان( سیدھا سلطان پور ) ڈاکٹر ذیشان(الفاروق پبلک اسکول ) و دیگر نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔