بہارتازہ ترین خبریں

قرآن کریم دنیا کی مقدس کتاب ہے جس کی حفاظت کی ذمہ داری خود خالق کائنات نے لی ہے

بھاگلپور (اقدم صدیقی) قرآن مجید جیسے مقدس کتاب کو دل کے اندر محفوظ کر لینا بہت اہمیت کے حامل ہے -مزکورہ باتیں حضرت علامہ مولانا سید شاہ مفتی محمد منظر حسین قادری مصباحی خانقاہ قادریہ محمدیہ امجھر شریف اورنگ آباد نے جلسہ دستار وفضیلت وتقریب ختم بخاری شریف جامعہ شاہ جنگی پیر بھاگلپور کے اجلاس سے خصوصی مہمان کے حثیت سے خطاب میں کہا انہوں نے آگے کہا آج جن بچوں نے فضلاء وحفاظ سند سے فیض یاب ہونے وہ قابل مبارکباد ہیں کہ انہوں نے علم دین کی سند حاصل کی اب ان فضلاء ،حفاظ کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اپنے سند کے مناسبت سے دینی کاموں کو انجام دینے کا ثبوت پیش کرتے رہیں- مفتی فاروق عالم اشرفی مصباحی نے کہا طالب علم ہمیشہ طالب علم ہی رہتا کیونکہ ہمیشہ انسان کچھ نہ کچھ سیکھتا ہی ہے- مخدوم سمناں الحاج حضرت سید شاہ بلال أشرف اشرفی الجیلانی کے صدارت میں جلسہ کامیاب ہوا مدرسہ ہزا کے مدرسین میں مولانا غزالی اشرفی’ مفتی عالم گیر وغیرہ جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک حافظ و قاری شاداب منعمی سے ہوئی نعت خواں میں حافظ گلزار ،حافظ شاداب رضا ، جامی بسمل ،محمد ممتاز عالم شہبازی ، اشتیاق عالم اشرفی ، وغیرہ نے سامعین کے دلوں کو اپنے میٹھی آواز سے ملحوظ کیا فاضل فارغین میں مولانا محمد جاوید ابن محمد شکیل- مولانا محمد عباس ابن محمد سجام-مولانا غلام قادر ابن حافظ محمد بدرالدین ،مولانا محمد شاہ جہاں ابن محمد ہاشم ،مولانا محمد شاہ جہاں ابن محمد عبدالجبار ، حفاظ فارغین میں حافظ محمد سکندر ابن محمد خورشید ،حافظ محمد شارق ابن محمد شمشیر ،حافظ محمد جابر ابن محمد سلامن، حافظ محمد معراج رضا ابن محمد انصار، حافظ محمد غفران ابن محمد مجید انصاری ،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button