
جشن بخاری کے موقع پرمفتی سلمان منصورپوری کا خطاببھاگلپور کے دینی درسگاہ مدرسہ اصلاح المسلمین چمپانگر میں
بھاگلپور ۔آفاق اسد آزاد ۔ سلک نگری بھاگلپور میں واقع صوبہ بہار کی مشہور قدیم دینی دعوتی اقامتی اور مرکزی تعلیم گاہ مدرسہ اصلاح المسلمین چمپانگر, بھاگلپور میں بظلعاطفت یادگار سلف محدث دکن استاذ العلماء حضرت علامہ و مولانا الحاج محمد انصار صاحب دامت برکاتہم شیخ الحدیث دارالعلوم حیدرآباد و سرپرست مدرسہ ھذا وزیر صدارت فقہ و فتاوی کے تاجدار مسند حدیث کے گوہر آبدار، نائب امیر الہند ممتاز عالم ربانی محبوب العلماء حضرت اقدس الحاج علامہ و مولانا مفتی محمد سلمان صاحب منصورپوری دامت برکاتہم،استاد حدیث وافتا دارالعلوم دیوبند اتر پردیش ختم بخاری شریف و تکمیل حفظ قرآن کریم کی تقریب منعقد ہوئی۔جس کی نظامت مولانا مفتی خورشید انور قاسمی قاضی شریعت بھاگلپور نے انجام دیے۔اس موقع پر مولانا ڈاکٹر شکیل احمد قاسمی پروفیسر اورینٹل کالج پٹنہ،مولانا نورالحق رحمانی امارت شرعیہ پٹنہ،مفتی قاضی انور قاسمی،مولاناعطاء الرحمن مفتاحی،مفتی یونس قاسمی،ضیاء الرحمان ضیا نعمانی، مفتی محمد الیاس قاسمی،مولانا عطاء اللہ مظاہری،مولانا قاری محمد مظفر آفاق حلیمی،مولانا محمد خالد گیاوی،مولانا محمد اویس قاسمی،مفتی خلیل احمد قاسمی،قاری جمشید جوہر،سید شاہ قاری عبداللہ بخاری،غلام رسول قاسمی،حضرت مولانا قاری مجیب الرحمن قاسمی،حافظ و قاری عبدالرحمن اسد وغیرہ نے اپنے اپنے خطابت سے سامعین کے دلوں میں نور بھر دیا۔اس موقع پر الحاج مولانا مفتی محمد سلمان منصور پوری دامت برکاتہ استاذ حدیث و افتا دارالعلوم دیوبند نے بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیے۔علم حدیث کی عظمت پر محققانہ روشنی ڈالیں۔اور دورہ حدیث شریف سے فارغ ہونے والے طلباء عزیز کو اجازت حدیث مرحمت فرما کر دعا فرمائی۔بزرگوں کا تجربہ ہے کہ اس موقع پر دعا قبول ہوتی ہے اور پروردگار عالم بندے کو اپنے فضل سے نوازتا ہے اس لیے شیدائیان اسلام نے ملک کے ممتاز علمائے ربانین اور محدثین عظام کے بصیرت افروز بیانات سے قلب و روح کی پاکیزگی،فکر و نظر کی بالیدگی اور ایمان و عمل کی روشنی حاصل کیں۔اس دوران 45 اسمائے فارغین حفاظ قرآن کریم و تکمیل بخاری شریف کے نو اسمائے 9 فارغین دورہ حدیث کے سروں پر حضرت نے دستار رکھیں۔ ختم بخاری شریف تقریب مولانا قاری محمد اسعد قاسمی مہتمم واراکین مدرسہ اصلاح المسلمین چمپانگر بھاگلپور کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا۔اس موقع پر نامہ نگاروں سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران مولانا مفتی محمد سلمان منصور پوری استاد حدیث وافتا دارالعلوم دیوبند نے کہا کہ ہر مسلمانوں کو تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے۔تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ ہماری اگلی زندگی ہی اصل زندگی ہے اور اس زندگی کی کامیاب بنانے کے لیے دنیا میں جو شریعت دی ہے اسی پر چلنے کی اہم ضرورت ہے۔