
شعبہ اردو، ایل این ایم یو، دربھنگہ میں مولانا آزاد کی یوم پیداٸش پر اہم تقریب کا انعقاد
مؤرخہ 11 نومبر 2024 بروز سوموار شعبہ اردو، ایل این ایم یو، دربھنگہ میں مولانا آزاد کی یوم پیداٸش پر اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کی صدارت مولانا آزاد چئیر کے ڈائریکٹر اور صدر شعبہ اردو، متھلا یونیورسٹی دربھنگہ ڈاکٹر غلام سرور نے کی۔ اس پروگرام کا آغاز حمد و نعت کے بعد مولانا آزاد کی تقریر کی آڈیو ریکارڈنگ سے ہوا ۔ شعبہ کے صدر و ڈائریکٹر مولانا آزاد چئیر نے اپنے صدارتی خطاب میں مولانا آزاد کی سیاسی ، سماجی وادبی خدمات کے ساتھ ساتھ ان کی صحافتی خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔ اور ہندوستانی مسلمانوں کے تئیں ان کی مفکرانہ و مخلصانہ کوششوں سے روشناس کرایا۔ شعبہ کے استاذ ڈاکٹر محمد مطیع الرحمن نے مولانا کی سیاسی انفرادیت ، کانگریس کی صدارت اور بطور وزیر تعلیم رہتے ہوئے جو ان کی خدمات ہیں جس سے آج تک ملک مستفید ہورہا ہے اس پر سیر حاصل گفتگو کی ۔ شعبہ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ناصرین ثریا نے اپنے خطاب میں مولانا آزاد کی ذہانت اور ان کے ذریعے سے نکالے گئے اخبار البلاغ،الہلال وغیرہ کے حوالے سے آزادی کے جد و جہد میں ان کے کارنامے اور قید و بند کی صعوبتوں پر روشنی ڈالی ۔ ڈاکٹر حسان جاذب نے اپنی بات رکھتے ہوئے مولانا آزاد کے خطیبانہ انداز اسلام پسندی اور ان کی تفسیر ترجمان القرآن کی انفرادیت کے ساتھ ساتھ مولانا کے اصول و اسلوب کو اپنی گفتگو کا محور بنایا ۔ اس سیمینار میں ایم اے فرسٹ اور تھرڈ سمسٹر کے طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں مولانا کی ہمہ گیر شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو عنوان بنا کر اپنا مقالہ پیش کیا ۔ جن میں خاص طور پر محمد شفاعت اللہ انصاری، محمد عمران، صالحہ صدیقہ، فاطمہ خاتون، محمد عظمت اللہ، نادیہ شاہین، ثنا پروین، نسیمہ بیگم، کہکشاں پروین، e2آفرین صبا، نیاز نبیل، دل نشاء پروین، عائشہ خاتون، نغمہ توحید، رخسانہ پروین، مریم فاطمہ، صبا پروین، نورالحسین، عائشہ پروین، عشرت ممتاز، محمد نورعین، ناظرین فردوس، محمد مبشر رفیق، اور محمد ذیشان عالم وغیرہ نے بطور مقالہ نگار شرکت کی اس کے علاوہ بحیثیت سامع طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس پروگرام میں شعبہ کے عملہ سہیل احمد، انیس الرحمن، بھردواج منڈل، راہل راج، محمد نور وغیرہ نے بھی شرکت کی اور پروگرام کو کامیابی تک پہنچا نے میں اہم کردار ادا کیا۔z1