تازہ ترین خبریں

نئے تعلیمی سال 26-2025 کے سالانہ تعلیمی منصوبے کا باقاعدہ رسم اجراء پر بھنی ریاست مہاراشٹر

14 جون 2025 بروز سنیچر موئید المسلمین پرائمری اسکول پربھنی میں نئے تعلیمی سال کے لیے ایک جامع اور با مقصد تعلیمی منصوبہ ترتیب دیا گیا جس کا رسم اجرا سوسائٹی کے معزز سکریٹری جناب الحاج غلام محمد مٹھو صاحب کے دست مبارک سے عمل میں آیا۔

اس پروقار موقع پر مدرسہ کے صدر مدرس جناب محمد عبدالباسط صاحب نے منصوبے کی تفصیلات نہایت جامع انداز میں پیش کیں۔ ینگ میمن کمیٹی کے صدر جناب خمیسہ محمد جنید صاحب نے منصوبہ بندی پر مدلل روشنی ڈالتے ہوئے اسکا پس منظر، اعلی مقاصد اور اس سال کے تھیم victim to victor کو موثر انداز میں واضح کیا۔
سوسائٹی کے معزز سکریٹری الحاج غلام محمد مٹھو صاحب
نے اپنے خطاب میں ادارے کی روشن تعلیمی روایت، حکمت عملی اور نئے تعلیمی منصوبہ بندی بین الاقوامی تعلیمی معیارات سے ہم آہنگ ہونے پر مسرت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر جناب فرحان ہنگو را صاحب کی خصوصی شرکت بھی قابل ذکر رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button