
اعظم گڑھ کی پسماندہ مسلم بستیوں میں تعلیم و تربیت کے موضوع پر کام کی ضرورت:ذاکر حسین
اعظم گڑھ، 2 جولائی (نامہ نگار) خون عطیہ تحریک کے روح رواں اور الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین نے اعظم گڑھ کی پسماندہ مسلم بستیوں کی تعلیمی پسماندگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے آج میڈیا کیلئے جاری بیان میں کہا کہ اعظم گڑھ کی پسماندہ مسلم بستیوں دولت پور نٹ بستی، خداداد پور فقیر بستی، ڈوڈو پور نٹ بستی و اس طرح کی دیگر پسماندہ مسلم بستیوں کی تعلیمی پسماندگی دور کرنے کیلئے وہاں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ذاکر حسین نے اعظم گڑھ کے خوشحال طبقے سے اس طرح کے بستیوں میں مکاتب کے قیام کی اپیل کی ہے۔ الفلاح فاؤنڈیشن کی ترجمان یاسر پٹھان نے پریس کو بتایا کہ الفلاح فاؤنڈیشن کے ذریعہ نٹ مسلمانوں کی تعلیم پر کام کیا جا رہا ہے، جو وسائل کے فقدان کے سبب سست رفتاری سے چل رہے ہیں۔ فی الحال ایک نٹ بچہ الفلاح فاؤنڈیشن کی زیر نگرانی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ تنظیم کی جانب سے مذکورہ بستیوں میں رہائش پذیر غریب مسلمانوں کی تعلیم کو لیکر چھوٹی چھوٹی میٹنگز اور پروگرام کر بچوں کو تعلیم کی جانب راغب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔جو فی الحال رکی ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ بعض وجوہات کے بناء پر الفلاح کا مفت بلڈ کی خدمات ایک سال کیلئے روک دی گئی ہیں۔