
ملک کا معروف ادارہ مدرستہ الاصلاح سرائے میر کے بانی محترم مولانا شفیع رحمت اللہ علیہ کے گاؤں سیدھا سلطان پور میں مذکورہ گاؤں کی ایک نیک اور بہترین اخلاق کے مالک مرحوم جناب حافظ رضوان صاحب کی یاد میں منعقدہ ایچ آر کے میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ ) کے بانی اور خون عطیہ تحریک کے روح رواں جناب ذاکر حسین صاحب بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر موصوف ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے بھی حصہ رہے۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن سے وابستہ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر جناب انعام خان صاحب اور جناب اکبر خان صاحب سمیت دیگر معزز منتظمین موجود تھے۔ الفلاح فاؤنڈیشن سے وابستہ معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم قصبہ ماہل کے مالک جناب آصف قمر صاحب، اعظم گڑھ کرکٹ لائیو کے مالک اور الفلاح فاؤنڈیشن رکن جناب آفتاب ماہلی صاحب، دلاویز آواز کے مالک اور سحر انگیز لب و لہجے کی بنا پر اپنی منفرد شناخت بنانے والے جناب شیر افغن صاحب اور نوجوان نسلوں کیلئے مشعل راہ خوبرو نوجوان جناب طالب صدیقی صاحب نے الفلاح فاؤنڈیشن کے بانی کو مکمل تعاون دیا، اس کے لئے تنظیم مذکورہ شخصیات کی مشکور ہے۔ افتتاحی تقریب میں جناب ذاکر حسین صاحب کے ساتھ الفلاح فاؤنڈیشن رکن اور جناب ذاکر حسین صاحب سے اہم مراسم رکھنے والے جناب سمیر شیخ صاحب، جناب ذکی انصاری صاحب، جناب حمزہ وسیم صاحب، جناب ذیشان صاحب اور جناب اعظم خان صاحب موجود تھے۔واضح رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن خون عطیہ کی ایک تنظیم ہے، جو غریب مریضوں کو مفت خون مہیا کراتی ہے۔
رپورٹ :فراز احتشام خان
رکن الفلاح فاؤنڈیشن
10 اکتوبر 2020a