تازہ ترین خبریں

: ای لائٹ فالکن انٹر نیشنل اسکول امراؤتی کے طالب علم محمد عفان شیخ عبد الغفار نے جماعت دہم کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی

*امراؤتی( نامہ نگار این ایس بیگ کی رپورٹ سے)

امراؤتی، 14 مئی: شہر امراؤتی کی معروف درسگاہ ای لائٹ فالکن انٹر نیشنل اسکول کے ہونہار طالب علم محمد عفان ابن شیخ عبد الغفار نے جماعت دہم 2025 کے حالیہ ایس ایس سی بورڈ امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے %93نمبرات حاصل کر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
محمد عفان شیخ عبد الغفار نے اپنی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کے سہارے اعلیٰ نشانات حاصل کیے، جس پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ، والدین اور ان کے رشتے داروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان کی اس کامیابی پر انہیں مبارکبادیں پیش کی جارہی ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جوش و خروش سے تعلیمی میدان میں کامیابی کے نئے سنگ میل طے کریں گے۔

اس موقع پر اسکول کے پرنسپل اور اساتذہ نے محمد عفان شیخ عبد الغفار کو روشن مستقبل کی دعا دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی دیگر طلبہ کے لیے بھی ایک تحریکِ پے ۔مضمون ریاضی میں جملہ 100نمبرات حاصل کرنے پر اساتذہ نے طالب علم کی محنت اور مستقل مزاجی کو سراہا ہے ۔اسکول اور شہر کے دیگر طلباء کے لیے خصوصی تحریک دینے والا کارنامہ ہے۔ خدا سے دعا ہے کہ مستقبل میں قوم کے نونہالوں میں مضمون ریاضی سے مزید دلچسپی بڑھیں اور اللہ عفان سے بہتر تعلیمی خدمات لیں اس قابل بنائیں کہ عفان کی پہچان ریاضی مضمون سے بن جائے ۔۔۔۔امید ہے کہ عفان اپنی کامیابی کا یہ سلسلہ جاری و ساری رکھیں گے اور والدین ،اسکول ،اساتذہ کے لیے قابل فخر رہیں گے ان شاءاللہ ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button