تازہ ترین خبریں

امراؤ تی عظمیٰ بلدیائی اردو وسطانوی مدرسہ چپراسی پورہ، کیمپ امراؤتی کو "مثالی مدرسہ” کا ایوارڈ تفویض….

نامہ نگار(این۔ایس۔بیگ کی رپورٹ سے )

۔ یوم اساتذہ کے موقع پر اسکولوں کو ایوارڈ تفویض کرنا اور دیگر انعامات کی تقسیم کرنا امراؤتی عظمیٰ بلدیہ کا یہ عمل قابل ستائش ہے ۔اسکولوں کی ترقی اور معیار کو بلند کرنے میں ایک اہم طریقہ کار اور حوصلہ بخش پیش رفت ہے ۔
۹/ستمبر ۲.۲۵ کو امراؤتی عظمیٰ بلدیہ محمکہ تعلیم کے زہر انصرام بمقام” شیتیج پیلیس "نوساری روڈ امراؤتی میں ایک پروقار اعزازی تقریب کا شاندار طریقے سے انعقاد کیا گیا۔عظمیٰ بلدیہ کے تعلیمی افسر ڈاکٹر پرکاش میشرام صاحب کے ہاتھوں امراؤتی عظمیٰ بلدیائی اردو وسطانوی مدرسہ ٹی ۔بی اسپتال کے پیچھے،چپراسی پورہ کیمپ، امراؤتی کو "ترغیبی مثالی مدرسہ ” ایوارڈ تفویض کیا گیا ۔ تقریب میں ایڈیشنل کمشنر (اضافی کمشنر امراؤتی عظمیٰ بلدیہ )محترمہ شلپا نائک صاحبہ کی خصوصی موجودگی نے تقریب کو رونق بخشیں ۔اس ایوارڈ کی تفویض و نامزدگی کے لیے بلدیہ کی جانب سے ایک ٹیم تیار کی گئی تھی ۔ایوارڈ منتخب کرنے کے لیے ایک منصوبائی شکل اور کچھ ضمنی اسکولی ترقیاتی نکا تی خاکہ مرتب کیا گیا ۔اس ٹیم نے غیر جانب دارانہ طریقے سے اسکول ،طلباءاور اساتذہ کی تعلیمی کارکردگیوں کا جائزہ لیا ۔مختلف طریقوں سے اسکول کے معیار کی جانچ کی گئی ۔الحمدللہ ٹیم نے مثبت اور تعمیری و ترقیاتی نقطہ نظر سے اسکول کا انتخاب کیا۔ اس ضمن میں طلباء سے سوالات پوچھے گئےان کی تعلیمی ترقی کا قدرتعین کیا گیا ۔طلباء کے تشفی بخش کارکردگی ، اسکول کا نظم وضبط ،تکنیکی سہولیات کی فراہمی ،پر لطف سر سبز و شاداب ماحول اورطلباء تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکول کا انتخاب” ترغیبی مثالی مدرسہ” کے لیےکیا گیا ۔
اس موقع پر مدرسہ ھذٰا کے صدر معلم جناب عقیل صاحب اور ان کے معاونین معلمین و معلمات کا ایوارڈ سے استقبال و عزت افزائی کی گئی ۔اسکول کے صدر معلم اور اساتذہ کی کوششوں اور جدو جہد کو سراہا گیا۔
صدر معلم عقیل صاحب ، معاون معلمین سمیع الرحمن صاحب ارشاد صاحب کی کافی محنت اور کاوشیں شامل ہیں ۔ طلباء کی بہترین و مثالی مجموعی ترقی اور اساتذہ کی محنتوں کی وجہ سے اسکول کو” مثالی مدرسہ” کا ایوارڈ تفویض کرکے مستقبل میں مزید بہترین کارکردگی کے لیے ترغیب دی گئی۔
آج جہاں انگریزی تعلیم کا چاروں طرف زور ہے اس وقت کیمپ علاقے میں اردو کے فروغ اور بقاء کے لیے کام کرنا اور اردو اسکول کا معیار والدین اور طلباء کے لیے باعث فخر بنانا یہ آسان کام نہیں ہے۔اللہ کا احسان و کرم ہے کہ ایک نہایت پرانی اسکول اپنی جدید وسائل کے ساتھ نہ صرف تعلیم کا معیار بلند کررہی ہے بلکہ طلباء کی ہمہ گیر ترقی اور تخلیقی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کررہی ہیں۔۔ شہر کی معروف اور پرانی اسکول ہونے کی وجہ سے علاقہ کیمپ اور شہر میں ایک بار پھر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تمام اساتذہ اور والدین ،اسکول کے ذمہ داران اور سماجی کارکنوں نے امراؤتی عظمیٰ بلدیہ کا اس ایوارڈ کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔۔۔۔
اس موقع پر عظمیٰ بلدیہ امراؤتی کے سرکاری افسران، ادھیکاری صاحبان ، اردو،ہندی،مراثھی میڈیم کے تمام اساتذہ ،مدارس نگراں کار، سبکدوش اساتذہ، معلمین و صدر معلمین اور معزز شخصیات نے تقریب کو زینت بخشیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button