بہارتازہ ترین خبریں

محترمہ غزالہ پروین کا پی جی شعبہ اردو ایل این متھلا یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اوپن وایوا کا انعقاد

بہار: محترمہ غزالہ پروین ریسرچ اسکالر ایل این متھلا یونیورسٹی پی جی شعبہ اردو نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان ” راجندر سنگھ بیدی کے افسانوں میں نسوانی کردار “ زیر نگرانی پروفیسر محمد آفتاب اشرف کے جمع کیا جس کا اوپن وایوا مولانا آزاد یونیورسٹی کے چٸیر پرسن اور صدر شعبہ اردو ایل این متھلا یونیورسٹی پروفیسر محمد آفتاب اشرف کے چیرمین شپ میں منعقد ہوا

جس کے بیرونی ممتحن بہار یونیورسٹی کے استاد پروفیسر حامد علی خان تھے انہوں نے اور وایوا میں موجود ڈین فیکلٹی آف آرٹس اے کے بچن اور شعبہ اردو کے اساتذہ ڈاکٹر سرور کریم، ڈاکٹر مطیع الر حمن ، ڈاکٹر وصی احمد شمشاد ، حسان جاذب اور شعبہ کے باہر سے آۓ اساتذہ ڈاکٹر ارشد حیسن کے ایس کالج شعبہ اردو زیبا پروین ایل ایس ایم کالج شعبہ اردو نے غزالہ پروین سے موضوع کے تٸیں کٸی سوالات کیے جس کا محترمہ غزالہ پروین نے مدلل ومفصل تسلی بخش جواب دیا

اس وایوا میں کٸی ریسرچ اسکالر شبستہ پروین وغیرہ اور شعبہ ھذا کے پی جی کے طالب علم شباہت فاطمہ ، رضیہ ترنم، محمد نفیس ، مبشرین فاطمہ ، غنچہ کاٸنات ، بشریٰ جیلانی ، رفعت فبھا ، محمد انیس الرحمن ، راحت تبسم ، صابرین فاطمہ ، نزھت پروین ، راحت پروین، یاسمین پروین ، غزالہ تبسم ، فرحین انجم ، زاہدہ پروین ، نادرا زہرہ ، شاہینہ پروین، شفیقہ خاتون ، درخشاں ناز ، عظمیٰ قمر ، گلفشاں انجم ، روشن پروین ، روزی پروین، زینب پروین ،اور مہوش پروین وغیرہ کی بھی شمولیت ہوٸی

وہیں مہمانان کرام میں محمد نسیم انصاری ، شاہ جبیں ، محمد امام الدین انصاری ، صدف کاٸنات ، سعد جمال ، عباد جمال ، محمد نور عالم ، اور محمد اکرام الحق وغیرہ موجود تھے اخیر میں محترمہ غزالہ پروین کو جملہ حاضرین نے وایوا کے اختتام کے بعد بصد خلوص مبارکباد پیش کیا اور مستقبل میں نیک تمناٶں کا اظہار کرتے ہوۓ دعاٶں سے نوازا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button