
جمعیتہ علما ٕ حلقہ پاوی صادق پور لونی کے زیرِ اہتمام چوتھے عظیم الشان اجلاس کا انعقاد!۔۔
جمعيت علما ٕ حلقہ پاوی صادق پور لونی کے ذمہ داران کے ذریعہ علاقہ کی تمام مساجد میں ترتیب وار تشکیل دیے گٸے۔ اصلاح معاشرہ کا چوتھا عظیم الشان پروگرام بتاریخ ١٥ نومبر ٢٠٢٣ ٕ بروز بدھ بعد نماز عشا ٕ ;; رشیدہ مسجد ;; قدواٸی نگر میں منعقد ہوا۔
جس کی صدارت حضرت مولانا قاری فیض الدین عارف صاحب جنرل سکریٹری جمعیتہ علما ٕ ہند شہرلونی نے فرماٸی۔ جب کہ نظامت کے فراٸض مولانا قاسم صیاد مظاہری صاحب سکریٹری جمعيت علما ٕ حلقہ لونی خاص نے انجام دیے۔
پروگرام کا آغاز مفتی عبدالرحمان صاحب قاسمی کی تلاوت قرآن پاک اور قاری مستقیم انور کی نعت پاک سے ہوا۔
بعدہٗ حضرت مولانا مفتی فہیم الدین رحمانی صاحب ناٸب سکریٹری جمعيت علما ٕ ہند شہر لونی نے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ آج امت مسلمہ کی تباہی و بربادی اور زبوحالی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اللہ و رسول ﷺ کی نافرمانی اور آپسی اختلافات۔ قرآن کریم سے دوری ہے۔
بعدہٗ دہلی سے تشریف لاٸے معروف و مشہور عالم دین حضرت مولانا انیس احمد آزاد قاسمی بلگرامی صاحب نے ;; قوموں کی عزت و ذلت کے اسباب و وجوہات ;;
مذکورہ عنوان پر بیان کرتے ہوٸے کہا کہ جب کسی قوم میں بدعملی، بدخلقی اور نا انصافی اجتماعی طور پر آ جائے تو تباہی و بربادی اس کا مقدر اور زوال پذیر ہو جاتی ہے۔ جب ہم حیات انسانی کے ارتقاء پر نظر ڈالیں تو ہمیں اس کا رخ اجتماعیت کی طرف ہی نظر آتا ہے اور جب وہ فطرت کے خلاف چلیں، قانون قدرت کو بھلا دیں، نافرمانی و گستاخی کریں ، خدا تعالیٰ کے متعین کردہ اصولوں سے روگردانی اور انحراف کریں تو خداتعالیٰ کی پکڑ میں آ جاتے ہیں۔ قومیں اجتماعی طور پر بدعمل ہوجائیں تو اس کی سزا دنیا میں ہی مل جاتی ہے۔ اس ضمن میں قرآن کریم میں مختلف قوموں کی تباہی کا ذکر کیا ہے۔ جن
میں یہ برائیاں پائی جاتی تھیں وغیرہ۔
اخیر میں اصلاح معاشرہ کا یہ پروگرام مہمان مکرم ہی کی دعا ٕ پر بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔۔۔۔۔
اس موقع پر تشریف لانے والے علما ٕ و اٸمہ کے اسما ٕ گرامی درج ذیل ہیں۔
مولانا احمد علی صاحب۔نائب صدر جمیعت علماء ہند شہر لونی حاجی عبدالعزیز قریشی صاحب۔ صدر جمعيت علما ٕ ہند شہرلونی۔قاری عبدالجبار صاحب خازن جمیعت علماء ہند شہرلونی- مولانا عامر قاسمی صاحب۔نائب سکریٹری جمعیت علماء ہند شہرلونی- قاری مسرور احمد صاحب نائب سکریٹری جمیعت علماء ہند شہر لونی
مولانا یاسین صدیقی صاحب۔ قاری عبد الجبار صاحب رکن عاملہ جمیعت علماء ہند شہر لونی- مولانامحمد طیب صاحب بہٹہ حاجی پور-مولانا مختار احمد۔ مولانا ابوبکر ۔ قاری شوکت علی رکن عاملہ جمعیت علماء ہند شہر لونی۔مولاناشوکت علی قاسمی۔ قاری عبد الجلیل صاحب۔ قاری زاہد علی قدواٸی نگر۔ وغیرہ ان کے علاوہ ایک کثیر تعداد میں علما ٕ و اٸمہ نے شرکت کی۔۔۔۔۔
کنوینراجلاس:
قاری عبدالواجد صاحب قاری محمد یونس صاحب