تازہ ترین خبریںدہلی

فریضہ ٕ حج صرف حاجی کہلانے کیلئے نہیں بلکہ اللہ کی رضا ٕ جوٸی کے لئے اداکریں* ! مفتی ابو حذیفہ فہیم الدین رحمانی۔ ڈاٸریکٹر: ماڈرن اسلامک اکیڈمی انعام وہار۔

ٕ

 

( لونی26؍ مٸی پریس ریلیز )

آج جامعہ حفصہ للبنات ٹرسٹ کے زیر اھتمام جامعہ میں حج تربیتی کیمپ کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شہر کے معروف عالم دین مفتی فہیم الدین رحمانی نے حاجیوں سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ

خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن

کو اللہ تعالی نے حج کے لئے قبول کرلیا ہے اور پیارے نبی ؐ کے رو ضہ ٕ اقدس پرکھڑے ہو کر سلام پیش کرنے کا موقع عطا فرمایا ہے ۔ البتہ حجاج کرام کو چاہئے کہ وہ ارکان حج کی بخوبی ادائیگی کے لئے تمام جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔مفتی موصوف نے مناسک حج و ارکان اور مدینہ منورہ کی حاضری پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اللہ کے وہ بندہ بڑے ہی خوش نصیب ہیں جن کو اللہ نے اپنے گھر کے دیدار کے لئے چن لیا، اس ملک سے جتنے بھی اس سال حج بیت اللہ کے سفر پر روانہ ہونے والے ہیں دراصل وہ ملک کے دیگر عوام کے نمائندے بن کر جارہے ہیں اس لئے آپ پرضروری ہے کہ جب بیت اللہ پہنچیں تو سارے عالم کی خیرکے لئے دعا مانگنے کے ساتھ ساتھ خاص کر اُن مسلمانوں کے لئے خیر کی دعائیں مانگے جن ممالک میں دینی بھائیوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے ۔ عازمین حج یہ جان لیں کہ آپ جس جگہ پر جارہے ہیں دراصل وہ جگہ دعا کی قبولیت کی ہے اوقات کو سمیٹ کر ضائع نہ کرتے ہوئے حاجیوں کو چاہئے کہ امت مسلمہ کی خیر کی دعائیں مانگیں۔ مولانا نے مزید کہا اسلام کا اہم رکن حج کی ادائیگی کو صرف حاجی کہلوانے کے لئے نہیں بلکہ صرف اور صرف اللہ کی رضا ٕ جوٸی کے لئے ادا کریں تب ہی جاکر اللہ کے بارگاہ میں آپ کا حج قبول ہوگا،انہوں نے کہا کہ حلال کمائی سے ہی حج ادا کرنا ضروری ہے حرام کے مال سے حج قبول نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ جب بندہ اخلاص نیت کے ساتھ حج کے ارکان ادا کرتا ہے تو اُس شخص کے اندر عجیب سی کیفیت پیدا ہوتی ہے جو صرف وہ ہی محسوس کرسکتا ہے حاجیوں کو چاہئے کہ حج کے خاص ایام کے دوران صرف اور صرف عبادات میں ہی گزاریں احرام باندھتے ہی جو ذ مہ داریاں عائد ہوتیں ہیں اس کو نبھائیں۔ مولانا نے مزید کہا کہ استطاعت رکھنے کے باوجود ذمہ داریوں کے بہانے سے حج نہ کرنا صحیح نہیں ہے بلکہ اللہ جب مال سے نوازے تو فوری طور پر چاہئے کہ نیک نیت کے ساتھ اللہ کے گھر کی زیارت کا ارادہ کر لے اللہ ضرور اپنے گھر کو بلانے کا موقع فراہم کرے گا۔آخر میں انہوں نے حاجیوں سے عرفات کے میدان میں اور مقام ابراہیم۔ و روضہ پر خصوصی دعاؤں کے اہتمام کی تلقین کی ۔ اور انہی کی رقت آمیز دعا ٕ پر بعد سلام و مصافحہ مجلس اختتام پذیر ہوٸی۔ اس موقع پر مولانا یاسین صدیقی قاسمی و دیگر علما ٕ کرام کی ایک بڑی تعداد موجود رہی آخر میں ادارہ مہتمم مولانا قاری رحمت اللہ نعمانی صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button