تازہ ترین خبریںدہلی

اونجھہ شریف کے سجادہ نشین حاجی صوفی محمدمنور علی عثمان غنی کی سیاسی وسماجی خدمات کودیکھتے ہوئے ’صوفی سمواد مہا ابھیان‘ کانیشنل کو-انچارج مقرر کیا گیا

نئی دہلی،8/اپریل(محمد ارسلان خان):مشہور صوفی بزرگ اور گجرات کے اونجھہ شریف میں واقع سید میرا علی داتارعلیہ الرحمہ کے سجادہ نشین صوفی سید حاجی محمدمنور علی عثمان غنی کی سماجی و فلاحی اور سیاسی خدمات سنہرے حرفوں میں لکھے جا نے کے قابل ہے،وہ ہمہ وقت اتحاد و اتفاق اور محبت والفت کے فروغ کیلئے ہمہ وقت کو شاں رہتے ہیں۔ اسی کو دکھتے ہوئے صوفی حاجی منور علی عثمان غنی صاحب کو بی جے پی اقلیتی مورچہ کے تحت قائم ’صوفی سمواد مہا ابھیان‘ کانیشنل کو-انچارج بنایاگیاہے،جسکے بعدپورے ہندوستان میں مبارکباد دئے جا نے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور وہ اسکے تحت مزید قوم و ملت کیلئے کام کر نے کا جذبہ بھی رکھتے ہیں۔
دراصل آئی ٹی او پر واقع بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں بھاجپا مائنارٹی سیل کے قومی صدر الحاج محمد جمال الدین صدیقی ودیگر بی جے پی کے سربراہان نے صوفی منور عثمان غنی جی کوصوفی سموادابھیان کا ’لیٹر‘دیکر انہیں ’نیشنل کو -انچارج‘منتخب کیاہے۔اس موقع پرصوفی سید منورعلی عثمان غنی نے بی جے پی کے قومی صدر جے.پی نڈا، بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدرالحاج محمد جمال الدین صدیقی، ڈاکٹر صوفی ایم.کے چشتی (قومی سیکریٹری جنرل،بی جے پی مائنارٹی مورچہ)ودیگر اہم شخصیات کاخصوصی طورپرشکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ’صوفی سمواد مہا ابھیان‘ سبھی مذا ہب وطبقات کو جوڑنے کیلئے جو قائم کیا گیا ہے، یہ موجودہ وقت کیلئے اشد ضرورت ہے اور اس میں ہندوستان بھر کے صوفیوں کو شامل کیا گیا ہے، کیو نکہ صوفی ازم نے ہمیشہ اتحادوبھائی چارگی اوررواداری کا پیغام عام کیا ہے، بہر حال میں یقین دلاتاہوں کہ جو مجھے ذمہ داری سونپی گئی ہے، میں اسے مکمل طریقے سے انجام دینے کی کوشش کروں گااور رب العالمین کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہمارے وطن عزیزمیں محبت وسلامتی قائم عطا فرمائے اورپوری دنیا میں ہندوستان ملک کا نام اونچا ہو،بالخصوص ’وشو گرو‘بنے،اسکی ہم خصوصی دعا کرتے ہیں۔صوفی منور علی عثمان نے باہمی اتحاد و اتفاق اور رواداری کا پیغام عام کر نے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کیلئے اشد ضرورت ہے کہ ہم انسانیت کے پیروکار ہیں اور انسانی فریضہ ہے کہ ہم سبھی مذاہب و مکاتب فکر کے لوگوں کا احترام کریں نیزصوفی سنتوں و درویشوں کے طور طریقے پر چلیں، کیو نکہ اسی میں ہماری کا میابی کا راز پوشیدہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button