
قرآن کریم زندہ جاوید معجزہ ہے،جس کی نظیر دنیا پیش نہیں کرسکتی:یاسین صدیقی قاسمی
نئی دہلی (اسٹاف رپورٹ)مدرسہ فیض القرآن بٹلہ ہاؤس اوکھلا نئی دہلی میں سالانہ امتحان کے اختتام پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت معروف صحافی وآل انڈیا تحریک عوام ہند بہاروجھارکھنڈ کے کنوینروحمیرا ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا یاسین صدیقی قاسمی نے کی تقریب کا انعقاد مدرسہ کے ہونہار طلبہ عزیزم محمد نذراللہ کی تلاوت قرآن کریم ومحمد سلمان کی نعتیہ کلام سے ہوا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا یاسین صدیقی قاسمی نے کہاکہ قرآن کریم زندہ جاوید معجزہ ہے جو رہتی دنیا تک کے انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے انھوں نے مزید کہا کہ جس کے بچے حافظ قرآن بنتے ہیں وہ اپنے والدین کے لیے جنت کا دروازہ کھول دیتے ہیں۔ان کی اہمیت و قدر دونوں جہاں میں افضل ہے،وہ والدین بہت ہی خوش نصیب ہیں کہ اپنے بچوں کو انہوں نے حافظ بنایا۔قوم وملت کو چاہیے کہ کم سے کم ایک بچے کو اپنے گھر سے حافظ قرآن بنائیں، وہ بچے بہت ہی خوش نصیب ہیں۔وہ ادارے اور وہ استاتذہ کرام جنہوں نے اس کی ترغیب دی وہ بھی قابل ستائش ہیں۔ مدرسہ فیض القرآن کے مہتمم مولانا محمد مناظرقاسمی صاحب قابل مبارکباد کے مستحق ہے کہ دین کی تبلیغ و اشاعت کے لیے انھوں نے اس ادارہ کی داغ بیل ڈالی ۔آج ہمارا معاشرہ بدحالی کا شکار ہے۔لوگ دین سے غفلت برت رہے ہیں۔جس سے لوگوں کے اندر برائی پیدا ہو رہی ہے۔ لوگوں کو دینی تعلیم ہی اچھائی کا راستہ دکھا سکتی ہے۔جس نے اس کا راستہ اختیار کر لیا وہ دنیامیں بھی افضل ہے اور آخرت میں بھی اسے عزت نصیب ہوتی ہے،اس لئے آج ضرورت ہے کہ امت مسلمہ کا رشتہ علماء کرام و مدارس اسلامیہ سے مستحکم ہو تبھی جاکر ہم دین کو سمجھ سکتے ہیں اور دین و مدارس کی عظمت ہمارے دلوں میں پیوست ہو سکتی ہیں،حضرت مولانا نظام الدین قاسمی رکن عاملہ جمعیت علماء ہند شہرلونی وبانی جامعہ منبع العلوم ٹرسٹ لونی کی رقت آمیز دعاپرمجلس کا اختتام ہوا، اخیرمیں ادارہ کے روح رواں مولانا محمد مناظر قاسمی نے جملہ مہمانان کرام کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا